4 جولائی 2014 - 13:43
امریکی بحری بیڑے کے کمانڈر کو تمغہ دیا جانا انسانیت سوز واقعہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے امریکی بحری جنگی بیڑے وینسنس کے کمانڈر کو میڈل دیئے جانے کو انسانیت کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے امریکی بحری جنگی بیڑے وینسنس کے کمانڈر کو میڈل دیئے جانے کو انسانیت کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے ایسنا کے ساتھ گفتگو میں تین جولائی 1988 کو امریکی جنگی بحری بیڑے وینسنس کے حملے میں ایران کے مسافر بردار طیارے مار گرائے جانے کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی امریکی حکام کی جانب سے غلطی سے ایران کے ایئربس طیارے کو مار گرائے جانے معذرت خواہی کے باوجود، امریکی جنگي بحری بیڑے کے کپتان کو میڈل دیا جانا، انسانیت کے اصولوں کے خلاف اقدام ہے۔ جنرل تنگسیری نے مزید کہا کہ امریکی حکام نے یہ دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے مسافر بردار طیارے کو ایف -  14 سمجھ کر غلطی میں مار گرا، لیکن ان کا یہ دعوی درست نہیں کیونکہ ریڈار مسافر بردار طیارے کی شناخت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ایران کا مسافر بردار طیارہ اپنے مقررہ راستے پر گامزن تھا اور اس راستے کا تعیّن بین الاقومی اصولوں کے مطابق ہوتا ہے اور ریڈار اس راستے کی بخوبی شناخت کرسکتے ہیں۔ جنرل تنگسیری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ابھی تک مسافر بردار طیارے کے شھداء کی یادیں، ایران کے عوام بھولے نہیں ہیں کہا کہ ملت ایران ایسی حالت میں خلیج فارس میں پھول برسارہی  ہے کہ سو شھیدوں کی لاشیں ابھی بھی خلیج فارس کے پانی میں موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲